• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں؛ میڈیا ورکرز کیلئے مختص پلاٹ، فلیٹس تقسیم؛ شفاف طریقہ اختیار کیا جائے

اسلام آباد( طاہر خلیل) سینٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئر سینٹر وقار مہدی نے وفاقی حکومت ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے مختص پلاٹوں اور فلیٹس کی تقسیم کے حوالے سے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شفاف طریقہ کار اختیار کیا جائے اور مقررہ معیار پر پورا اترنے والے افراد کی فہرستیں متعلقہ فورمز، بشمول پریس کلب، کی ویب سائٹس پر جاری کی جائیں۔ انھوں نے حکام کو تمام قواعد و ضوابط ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی اور یقین دلایا کہ اس معاملے کو حل کیا جائے گا ، ذیلی کمیٹی کی سفارشات رواں ماہ کے اختتام تک پیش کر دی جائیں گی، جس کے بعد پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے فالو اَپ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سید وقار مہدی کی زیرِ صدارت منگل کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں سینیٹر سید وقار مہدی اور سینیٹر جان محمد سمیت متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید