کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے تاجروں کو سہولت دینے کی بجائے مختلف ٹیکسزاور نوٹسز کے ذریعے ان کی مشکلات بڑ ھارہی ہے، ٹیکسز کی بھرمار نےعوام اور تاجر برادری پر بوجھ بڑھا دیا ہے ،بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل بزنس فورم کراچی کے کنوینر عبد القادر ہاشمانی کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔