کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ذوالفقار علی لارک نے آئی جی سندھ کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ ان کے ڈپارٹمنٹ کے 23اہلکار جن میں تین انسپکٹر، ایک سب انسپکٹر 11اسسٹنٹ صاحب انسپکٹر اور دیگر اہلکار شامل ہیں، ان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ٹرانسفر نہ کیا جائے کیونکہ ادارہ پہلے ہی افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے۔