• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025-26 کے دوران ریٹیل ادائیگیوں کے حجم میں 58 فیصد اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا، 2025-26میں ریٹیل ادائیگیوں کے حجم میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔ا سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سالانہ پیمنٹ سسٹمز ریویورپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران ریٹیل ادائیگیوں کی مالیت 673کھرب روپے ریکارڈ ہوئی ، رسمی بینکنگ چینلز سے 14.3ارب ریٹیل ٹرانزیکشنز ہوئیں ،14.3 ارب ریٹیل ٹرانزیکشنز میں سے 13.2 ارب ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ہوئیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حجم میں سالانہ بنیاد پر 65 فیصد اضافہ ہوا،مجموعی ریٹیل ادائیگیوں میں ڈیجیٹل چینلز کا حصہ 92 فیصد تک پہنچ گیا۔

ملک بھر سے سے مزید