• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے نئے ناظم الامور کیلئے گیتا سریواستو کا نام پاکستان کو بھجوادیا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے اسلام آباد میں نئے ناظم الامور کی تقرری کے لئے خاتون سفارتکار گیتا سریواستو کانام پاکستانی دفترخارجہ کو بھجوا دیا ہے جب کہ ان کے ویزے کے لئے دستاویزات اسلام آباد بھجوادی گئی ہیں۔ نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گیتا اس وقت بھارتی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ان کی تقرری ڈاکٹر سریش کمار کی اسلام آباد میں تین سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر کی جارہی ہے۔ سریش کمار اکتوبر میں بھارت واپس چلے جائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید