• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وفد کی جانب سے فلم لیجنڈآف مولا جٹ کی پذیرائی، فلم ایرانی عوام کیلئے فارسی زبان میں ڈب کرنے کی خواہش

لاہور ( جنگ نیوز) ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ، عجائب گھر اور سیاحت عزت اللہ زرغامی نے قونصل جنرل مہاود کے ہمراہ لاہور میں واقع ایرانی ثقافتی مرکز کے ڈی جی جعفر روناس کے ہمراہ لاہور قلعہ بادشاہی مسجد، علامہ اقبال کے مقبرے اور دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کیا دورے کے دوران وفد نے برصغیر کی سب سے زیادہ گفتگو والی فلم لیجنڈآف مولا جٹ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یونیورسل سینما کے یحییٰ سلیم کی جانب سے وفد کیلئے نجی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا وفد کے ارکان فلم اور اداکاروں کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جسے ایرانی آبادی یقینی طور پر دیکھنے کی مستحق ہے اور اسے فارسی زبان میں ڈب کرکے ایرنی عوام کو دیکھنے کیلئے انتظام کیا جاسکتا ہے ۔ جیو فلمز کی پیشکش ، پروڈیوسر عمارہ حکمت اور ہدایت کار بلال لاشاری کا شاہکار دی لیجنڈآف مولا جٹ نے بزنس کا ایک نیا ریکار ڈ قائم کیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید