• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کریں، سماجی سیاسی رہنما

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ ) سابق میئر ریاض بٹ ، ڈپٹی میئر آصف مسعود، سابق میئر طاہر محمود ملک ، کے این پی کے چیئرمین عباس بٹ ، سابق جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس شبیر ملک ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بیرسٹر اسرار احمد ملک لبریشن فرنٹ کے تحسین گیلانی،عاصم مرزا، چوہدری محمد سعید،چوہدری محمد عظیم ،چوہدری محمد مجید، چوہدری محمد شریف و دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ضلع کوٹلی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنا میں آزاد کشمیر حکومت سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، آٹے پر سبسڈی کی بحالی وغیرہ کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ،تمام مطالبات سو فیصد حق پر مبنی ہیں اور یہ آزاد کشمیر کی عوام کا حق ہے جسے نظرانداز کرنا عوام کے حقوق کی پامالی ہوگی ۔ انتظامیہ و حکومت کو بھی چاہیے کہ دھرنے والوں کیساتھ مذاکرات کریں اورمعاملہ کسی ممکنہ حل کی طرف لایا جائے، عوام کیلئے بنیادی انسانی حقوق مانگنا کسی بھی معاشرے میں جرم نہیں، دھرنے کے شرکا کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کرتے ہیں، انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبار کر رکھا ہے ایسے میں مزید ٹیکسز لگانا اور ایسے ٹیکسز سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنا پرلے درجہ کی نااہلی ہوگی۔
یورپ سے سے مزید