پشاور، مردان (اے پی پی) چارسدہ اور مردان پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک سہولت کار سمیت 6 ملزمان اور 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ نستہ امتیاز علی شاہ نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ نمائش کے جرم میں ملوث 3 ملزمان اور 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول اور 29 کارتوس برآمد کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران بذریعہ وی وی ایس 11 گاڑیاں اور 13 افراد بھی چیک کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا مردان پولیس نے تھانہ ہوتی ،تھانہ لوند خوڑ اور تھانہ جبر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 1 سہولت کار سمیت 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق ضلعی پولیس نے سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں تھانہ ہوتی ، لوندخوڑ اور تھانہ جبر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 1 سہولت کار سمیت 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مجموعی طورپر 6 پستول اور 107 عدد کارتوس برآمد کرکے ان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ غیر رجسٹرکرایہ دار اور ناقص سکیورٹی انتظامات پر 8 افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی ہے۔