• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوار الحق کاکڑ بلوچستان کے دوسرے اور پاکستان کے 8 ویں نگراں وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) پاکستان کے نگران وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والے انوارالحق کاکڑ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دوسرے اور پاکستان کے 8ویں نگران وزیر اعظم ہیں انہوں نے 14اگست کو نگران وزیر اعظم کے حیثیت سے حلف اٹھایا ، سینیٹرانوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی اور پشتونوں کے معروف قبیلے کاکڑ سے ہیں کیڈٹ کالج کوہاٹ سے انٹرمیڈیٹ اور بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے گریجویشن سوشیالوجی اور پولیٹیکل سائنس میں کرنے کے بعد بیرون ملک چلے گئے،2008 میں پہلی بار مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر کوئٹہ سٹی سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے اسکے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے اور 2017 میں نواب ثنا اللہ زہری کے دور میں بلوچستان حکومت کے ترجمان مقرر ہوئے، مارچ 2018 میں مسلم لیگ ن کی حمایت سے آزاد حیثیت سے چھ سال کیلئے سینیٹر منتخب ہوئے تاہم اسی مہینے وہ مسلم لیگ ن سے منحرف ہونیوالے اس گروپ کا حصہ بن گئے جنہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیاد رکھی،انوار الحق کاکڑ بی اے پی کے مرکزی ترجمان مقرر کئے گئے وہ افغانستان اور خطے کے حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں،امریکہ، برطانیہ، روس، آسڑیلیا سمیت پورپ کے مختلف ممالک کادورہ بطور سینیٹر کرچکے ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع،خارجہ ہیں،پارلیمانی امور کے فعال ممبر کیساتھ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس کے چیئرمین رہے ، مادری مادری زبان پشتو کے علاوہ ا نکو انگلش، فارسی، بلوچی،اردو اور براہوی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید