• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں محمد شہباز شریف نے اپنی بائیو تبدیل کر لی

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر 

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنی بائیو تبدیل کر لی ہے۔

پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم بننے والے معروف سیاست دان، شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پاکستان کے 8ویں نگراں وزیر اعظم، انوارالحق  کاکڑ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

میاں محمد شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار، اب میں ٹوئٹ، حقیقت میں پوسٹ بھی بطور سابق وزیر اعظم کر رہا ہوں۔‘

ٹوئٹر پر 6.6 ملین فالوورز رکھنے والے سیاستدان، شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے تعارف میں بھی ’سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ لکھ لیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دوسری جانب اگر سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھا جائے تو وہاں اُنہیں ایک لاکھ سے زائد صارفین فالو کر رہے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہباز شریف تاوقت تحریر ملک کے وزیر اعظم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انوار الحق کاکڑ نے ملک کے بطور 8ویں نگراں وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

صدر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیرِ اعظم کےعہدے کا حلف لیا۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔

تقریب حلف برداری میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن شریک ہوئے تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید