مناما (اے ایف پی) بحیرہ خلیج میں آئل ٹینکرز کو ایران سے درپیش خطرات کے باعث امریکا نے خلیج میں اپنی فوجی تعیناتی میں اضافہ کردیا ہے ، خلیجی عرب ممالک ایک طویل عرصے سے امریکا سے خلیج میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کا مطالبہ کرتے آہے ہیں، خلیجی ممالک امریکا پر خطے سے پیچھے ہٹنے کا الزام بھی عائد کرتے رہے ہیں ۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران پانیوں کے قریب تعینات اپنے بحری بیڑوں پر اضافی 3ہزار اہلکار تعینات کردیئے ہیں ۔ اس سے قبل آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے کئی آئل ٹینکرز کو پکڑے جانے یا پکڑنے کی کوشش کرنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں ۔