راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) تجاوزات کے خاتمے کیلئے راولپنڈی میں آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ لیاقت روڈ، اقبال روڈ، فوارہ چوک، باڑہ بازار، تلواڑاں بازار اور پرانی سبزی منڈی کے ملحقہ علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں راجہ بازار سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جس کا فیصلہ تاجر برادری کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔