اسلام آباد (فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ) قصر صدارت میں نگران وزراء کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے جلیل عباس جیلانی جنہیں نگران کابینہ میں وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے
اخبار نویسوں نے جب انہیں مبارکباد دی تو انہوں نے اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ میں نے تو ایک ماہ قبل ہی آپ کو یہ بتا دیا تھا کہ نگران وزیراعظم کی ذمہ داری میں نہیں بلکہ کوئی اور سنبھال رہا ہے اور مجھے کوئی اور تفویض کی جارہی ہے لیکن نہیں معلوم کیوں میرے حوالے سے بعض دوست مجھے نگران وزیراعظم بنا رہے تھے۔