کراچی (پی پی آئی) ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیںجبکہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے باعث باربرداری لاگت بڑھنے سے چینی کی قیمت میں مزید اضافے کاخدشہ ہے۔دوسری طرف خواتین خانہ‘ ہوٹل مالکان اور حلوائی شکوہ کرتے ہیں کہ چینی میں مٹھاس کم ہوتی جارہی ہے ‘کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت میں اچانک 20روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 140 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے‘ چینی کی بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے حکومت دلچسپی نہیں لے رہی نہ ہی شوگر ملز اور مارکیٹ فورسز کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔