لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کے طوفان، رشوت، سفارش کلچر کی بیخ کنی ضروری ہے۔ گزشتہ پانچ برس میں دو اتحادی حکومتوں کے اقدامات سے عوام بری طرح پس چکے، ملک بدترین پولرائزیشن کا شکار ہوا۔ معیشت برباد،لوگ فاقوں سےمررہے ہیں، لوئر دیر کی تحصیل منڈا میں دارالعلوم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر شہری پریشان اور بے حال ہے، معیشت برباد اور لوگ فاقوں سے مررہے ہیں۔نگران سیٹ اپ کے اقدامات ملک کو غیر یقینی صورت حال سے نکالنے میں بے حد معاون ہوں گے۔ الیکشن کمیشن ہر حال میں آئین کی پاسداری کرے اور 90دنوں میں آئینی تقاضے کے مطابق شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔