• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما JIT والیوم 10 کیلئے درخواست، سپریم کورٹ منگل کو سماعت کرے گا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز ) عدالت عظمیٰ میں پانامہ پیپرز لیکس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت بھی 22 اگست کو ہو گی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ منگل 22 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں، یاد رہے کہ درخواست گزار کمپنی براڈ شیٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی ہے لیکن نیب حکام نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا ہے ،یہ بھی یاد رہے کہ براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں پاکستانی نیب کے خلاف واجبات کے حصول کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا،جس میں وہ بطور ثبوت والیم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی ہے اور اسی حوالے سے سپریم کورٹ میں والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا پر مبنی درخواست دائر کررکھی ہے، ادھر سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید