ملتان (سٹاف رپورٹر) شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں انتظامی غفلت کے باعث پارکنگ مافیا من مانیاں کرنے لگا ، شہریوں سے پارکنگ ایریا میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے 10 روپے کی بجائے 20 روپے وصول کئے جانے لگے ۔ شہریوں نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک سے اوور چارجنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔