کراچی( اسٹاف رپورٹر )ضلع کیماڑی پولیس نے 6 ٹن چھالیہ اور 380 پیکٹ انڈین گٹکا کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔پولیس کے مطابق حب ریور روڈ پر دو پسنجر بسوں سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چھالیہ و انڈین گٹکا برآمد کیا گیا۔بسیں براستہ حب ریور روڈ کوئٹہ بلوچستان سے اسمگل شدہ چھالیہ و گٹکا لے کر کراچی پہنچیں تھیں۔ پکڑی جانے والی بسوں سے540عدد بورے (6ٹن) گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والی چھالیہ اور 380پیکٹ انڈین گٹکا برآمد ہوا۔مذکورہ کاروائیوں میں اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان ارشد خان اور حبیب اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سعید آباد اور سائیٹ بی میں مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔