• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نواز شریف سے ڈاکٹر اشرف چوہان کی ملاقات

لندن (جنگ نیوز) پنجاب اسمبلی کے سابق رکن ڈاکٹر اشرف چوہان نے لندن میں ن لیگی قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور سابق وزیراعظم کے ساتھ وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اشرف چوہان نے کہا کہ میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی، پارٹی کے کافی لوگ آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران ملک میں مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سابق ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے گفتگو میں کہا کہ وہ ان حالات میں وطن سے دور نہیں رہ سکتے ہیں، نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے ساتھ جاؤں گا۔ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا کہ نواز شریف عندیہ دیا ہے کہ وہ وطن واپسی پر سوچ رہے ہیں، میرا خیال ہے ن لیگی قائد عنقریب پاکستان جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی بڑا قدم ہے، اس پر مشاورت ہوگی، میرا اندازہ ہے کہ مشاورت کے لیے شہباز شریف سمیت پارٹی رہنما لندن آئیں گے۔اشرف چوہان نے کہا کہ پارٹی قیادت الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ملک کیلئے ضروری ہے کہ جمہوریت کا سلسلہ چلتا رہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جانتا ہوں، انہیں کسی مقدمے اور جیل کی پروا نہیں، نہیں سمجھتا کہ نواز شریف انتظار کریں گے کہ کلین چٹ یا کیسز میں ریلیف ملے۔سابق ایم پی اے نے مزید کہا کہ ملک کو اصل لیڈر شپ کی ضرورت ہے، مسلم لیگ ہی ملک کو اس دلدل سے نکال سکتی ہے، نواز شریف کا وطن واپسی پر پارٹی والہانہ استقبال کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور آرمی قیادت کی سمت ایک ہے، سب ملک کی ترقی چاہتے ہیں، ملک کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے مل کر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
یورپ سے سے مزید