ملتان(سٹاف رپورٹر) نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن (این آئی آر سی ) ملتان بینچ میں فل بینچ تشکیل دیکر ملتان کے فیصلوں بارے اپیلیں سماعت کی جائیں کیونکہ مہنگائی بے روزگاری اور اداروں کی انتقامی کاروائیوں کے ستائے مزدور لاہور اسلام آباد کے سفری اخراجات برداشت نہیں کر سکتے یہ مطالبہ عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھو کھر نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چئرمین آین آئی آر سی پاکستان کے نام الگ الگ خطوط کے ذریعے کیا ۔