لندن(زاھدانور مرزا) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اتوار کی شام لندن پہنچ گئے ۔پاکستان مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی گزشتہ روز لندن پہنچی ،۔ سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف لندن دورے کے دوران نواز شریف سے اہم ترین ملاقات کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کے ہمراہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ لندن میں موجود سابق وفاقی وزراء بھی نواز شریف و شہباز شریف کی ملاقات میں شریک ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں نواز شریف کی وطن واپسی کے اہم ترین موضوع پر گفتگو ہو گی، ملاقاتوں میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کی بھی شرکت متوقع ہے۔ملاقاتوں میں پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم پارٹی قائد کو ان کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دے گی۔ اور ائندہ انے والے الیکشن میں تفصیلی بات چیت ہوگی ۔