کراچی( اسٹاف رپورٹر )اقبال مارکیٹ پولیس نے گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارخانے سے بھاری تعداد میں تیار وغیر تیار گٹکا ماوا برآمد کر کے ملزم انس ولد محمد اسماعیل کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ چشتی نگر سیکٹر ساڑھے گیارہ میں واقع کارخانے پر مارا گیا۔