• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ جائینگے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو وکلا سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ جائیں گے۔ نگران حکومت دیگر کاموں پر توجہ کی بجائے آئینی تقاضا پورا کرتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے۔ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری کی آخری دنوں میں منظوری دے کر الیکشن کو موخر یا ملتوی کروانے کی سازش کی، پیپلز پارٹی اب الیکشن کے لیے بیانات دے رہی ہے،سازش میں برابر کی شریک تھی۔صدرمملکت کے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر موقف کے بعد نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے، ادارے مذاق بن گئے، ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ ابہام دور، آئینی بحران ختم کرے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے جڑانوالہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی اورردعمل میں گرجاگھروں اور عیسائیوں کی پراپرٹیز جلانے کی مذمت کی اور اعلی سطحی کمیشن کے ذریعے تمام واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید