• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنماؤں کے بیان کی شکایت درج کرادی

بیجنگ (اے ایف پی) چین کی وزارت خارجہ نے پیر کے دن ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کی اس نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنماؤں کی اپنی نوعیت کی پہلی سربراہی کانفرنس میں جاری ہونے والے ایک بیان پر شکایات درج کرائی ہیں جس میں انہوں نے بیجنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنماؤں نے جمعہ کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین میں سمندری تنازعات میں چین کے "خطرناک اور جارحانہ رویے" کی مخالفت کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ متعلقہ اور سمندری مسائل نے چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت کی ہے اور جان بوجھ کر چین اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان اختلافات کا بیج بویا ہے۔
اہم خبریں سے مزید