• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا مشن ہے، میئر پشاور

پشاور ( وقائع نگار) کیپٹل میٹرپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے میئر حاجی زبیر علی نے کہا ہےکہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا مشن ہے عوام کوانکی دہلیزپرسہولیات کیلئے کوشاں ہیں گذشتہ روز کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران ٗعوام او ر بلدیاتی نمائندوں نے آفس میں ملاقات کی اور انکو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد دی اس موقع پر تہکال اوردیہہ بہادر سے آئے ہوئے وفد نےعلاقہ میں بجلی کے حوالے سے مسائل بارے میئر پشا ور کو آگاہ کیا وفد نے بتایاکہ تہکال کے علاقے دائود زئی اور دیہہ بہادر میں گذشتہ چند دنوں سے بجلی ٹرانسفارمرخراب ہے جس کی وجہ سے علاقہ عمائدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے میئر پشاور نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے انہوں نے واپڈا کے متعلقہ افسران کو فوری تہکال اور دیہہ بہادر میں ٹرانسفارمر مار کا مسئلہ ہنگامی بنیادوںپر حل کرنے کی ہدایات جاری کئے
پشاور سے مزید