اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پیپرز کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10تک رسائی دینے سے متعلق براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ملک کے منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا اگر والیم 10 میں کچھ بھی ہوتا تو پانچ رکنی بنچ ضرور لکھتا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو چیف جسٹس نے نگران حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی
جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کمپنی نے بین الاقوامی ثالثی کیلئے والیم 10 کھولنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی تاہم ثالثی کا عمل ہو نے کی بناء پر اب یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہےجبکہ درخواست گزار کمپنی کے وکیل لطیف کھوسہ نےوالیم10 کھولنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ معلوم نہیں والیم 10 کواتنا خفیہ کیوں رکھا جا رہا ہے ملک کو لوٹ کر کیسے جائیدادیں بنائی گئیں۔