• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، عمران کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

لاہور (نمائندہ جنگ، اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جاری توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روکدیا۔ عدالتی نوٹ میں کہا گیا کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں فل بینچ میں زیر سماعت ہیں لہٰذا درخواست کو فل بینچ کے روبرو سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔عدالت نے ہدایات کی کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے مگر حتمی فیصلہ نہ کرے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سمیر کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کرر کھی ہے جو کہ صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کا اختیار ہے، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے لہٰذاا عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دے۔
اہم خبریں سے مزید