کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 25 اگست جمعہ کو سہ پہر 3 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کرلیا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اورفوری حلقہ بندیوں اورمقررہ مدت میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق لائحہ عمل تیاراوراس کا اعلان کیا جائے گا۔