راولپنڈی( جنگ نیوز)الشفاء ٹرسٹ نے آنکھوں کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر توسیعی منصوبہ شروع کیا ہے۔ چکوال آئی ہسپتال میں نیا بلاک اس سال کے آخر تک مکمل کیا جائیگا جس میں یومیہ 500او پی ڈی مریضوں کی گنجائش ہوگی۔یہ بات الشفاء ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ چکوال آئی ہسپتال میں نیا بلاک 150 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نےکہا کہ ہم نے اپنی استعداد کو سالانہ تیرہ لاکھ مریضوں سے بڑھا کر پندرہ لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔