پشاور (اے پی پی):چارسدہ کے تھانہ خواجہ وس کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے 905گرام آئس اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کے احکامات پر پولیس کی جانب سے منشیات اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی شبقدر گلشیرخان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ خواجہ وس اسرار باچا نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے دھندے میں سرگرم 2 منشیات فروش ہدایت ولد آدم ساکن غریب آباد دامان اور اکرام ولد کمال الدین ساکن غریب آباد مٹہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 905گرام آئس اور 1پستول برآمد کرلیا گیا۔ اسلحے کی نمائش کے جرم میں ملوث 2ملزمان کے قبضے سے 2پستول اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ خواجہ وس منتقل کردیے گئے۔