کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی ریسلنگ باڈی نے بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ریسلنگ فیڈریشن انڈیا کو ڈبلیو ایف آئی نے انتخابات کروانے میں ناکامی پرمعطل کیا۔ معطلی کے بعد بھارتی ریسلرز آئندہ عالمی چیمپئن شپ میں بھارت کی جانب سے حصہ نہیں لےسکیں گے۔