لاہور (نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن آئینی ضرورت، کوشش ہونی چاہیے ہو جائیں،جسٹس عابد عزیز شیخ نےالیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا ،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے 6ستمبر کو تحریری جواب طلب کرلیا، عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے سرکاری وکیل کو عام انتخابات کی تاریخ کی بابت ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کردی، وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ چار ماہ کے اندر حلقہ بندیاں ہونا ناممکن ہے،الیکشن کروانے کی آڑ میں تیس ملین لوگوں کو الیکشن سے نکال نہ دیں، ایڈووکیٹ مقسط کی درخواست پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 90دن میں الیکشن ہونا آئینی ضرورت ہے، کوشش ہونی چاہیے کہ 90دن کے اندر ہی ہو جائیں ، اگر جون میں مردم شماری پوری ہو گئی تھی تو اسے دو ماہ تک منظور کیوں نہیں کیا گیا؟