• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا خواتین کرکٹ ٹیم کو صدارتی پروٹوکول دیا جائیگا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) جنوبی افریقی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریزکیلئے 27اگست کو کراچی پہنچے گی ۔ مہمان ٹیم کو دورہ پاکستان میں صدر پاکستان کے مساوی پروٹوکول اور سیکورٹی دی جائے گی۔اس کے تحت ٹیم کی رہائش اور آمد و رفت کیلئے سڑکوں اور راستوں کو بالکل کلیئر رکھا جاتا ہے اور آمد و رفت کیلئے تین متبادل روٹ اے، روٹ بی اور سی روٹ لگائے جاتے ہیں۔ روٹ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئر کرایا جاتا ہے۔ عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جاتے ہیں، ٹیم کی حفاظت کیلئے سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے۔ ایس ایس جی کمانڈوز، رینجرز کی نفری، ڈسٹرکٹ پولیس اور دیگر اداروں اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید