کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے تمام رکن ممالک کو ایشیا کپ 2023 کے میچز کے لیے دعوت نامے بھیج دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی آفیشلز کے علاوہ کئی ملکوں کے حکام اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا نے ٹورنامنٹ میں پاکستان میں ہونے والے میچ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی ہے ، وہ چار ستمبر کو واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گے ۔ جہاں پی سی بی کی جانب سے ان کے اعزاز میں ڈنر بھی دیا جائے گا۔