پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کے زیراہتمام فری تھیلی سیمیا کلینک کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹرز نے تھیلی سیمیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں جدید علاج کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا،اس موقع پر فرنٹیئرفاؤنڈیشن پشاور کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان اور فرنٹیئرفاؤنڈیشن کوہاٹ کے ایڈمنسٹریٹر صاحبزادہ محمد اسماعیل بھی موجود تھے جبکہ علاقہ کے معززین ، سماجی کارکن ، صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سمیت دیگر بھی شریک تھے، اس موقع پر تھیلی سیمیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ آگاہی سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں ان کی کونسلنگ کی گئی اور انہیں موروثی امراض، ان کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا،ڈاکٹر فخرزمان کا کہنا تھا کہ فری تھیلی پاکستان ہمارا مشن ہے اور اسی مشن کے تحت فری کلینک اور اوپی ڈی کا انعقاد کیا گیا، عوام امراض خون خصوصاً تھیلی سیمیا کے عوامل کو جانیں تاکہ موروثی امراض خون کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکے۔