پشاور۔ (اے پی پی):پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران گرانفروشی میں ملوث 84 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ پشاور میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کم وزن روٹی کی فروخت جاری ہے جس کے خلاف افسران نے دن اور رات کے مختلف اوقات میں صدر کے بازاروں ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، کوہاٹ روڈ، رنگ روڈ ، فقیر آباد، چارسدہ روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا، معائنے کے دوران 84 نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کا وزن مقرر سرکاری وزن سے کم پایا گیا۔ انتظامیہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 84 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا اور ان گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کی جائے گی۔