راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پی آراو راولپنڈی پولیس کاتبادلہ منسوخ کرنے کی درخواست مستردکردی گئی۔ 9جون کو آرپی اوکی جانب سے سی پی او آفس میں تعینات انسپکٹرسجادالحسن کاتبادلہ راولپنڈی ضلع سے پنجاب کانسٹیبلری فاروق آبادکرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جن کی منسوخی کے لئے بعدازاں 27جون کو سی پی اونے ریجنل پولیس آفیسرسے استدعاکی تھی ۔ آرپی اونے سینٹرل پولیس آفس کو انسپکٹر مذکورہ کاتبادلہ منسوخ کرنے بارے لیٹر لکھاتھا جس کے جواب میں ڈی آئی جی ایسٹیلشمنٹ ون برائے آئی جی پولیس پنجاب کی جانب سے آرپی او راولپنڈی کو بھیجے گئے جوابی خط میں کہاگیاہے کہانسپکٹر سجاد الحسن کے راولپنڈی ریجن سے پی سی فاروق آباد میں ٹرانسفر آرڈر کی منسوخی کی درخواست مجاز اتھارٹی آئی جی پولیس پنجاب نے منظور نہیں کی لہذا انہیں فوری طور پر پی سی فاروق آباد کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کے ساتھ فارغ کیا جا ئے ۔یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ 23اگست کوآرپی او کی جانب سےسی پی او راولپنڈی کو انسپکٹرسجادالحسن کوفارغ کرنے بارے لیٹر بھجوایاگیاتھا لیکن 4روز گزرنے کے بعد بھی 26اگست کی رات تک آئی جی کے احکامات کو نظر اندازکرتے ہوئےانہیں ریلیونہیں کیاگیا ۔