کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سماجی رابطے کی آفیشل ویب سائٹ سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو براہ راست حملے کرتے ہوئے ان پر منافقت کا الزام لگایا ہے۔ جیو ٹی وی کے مطابق اس معاملے پر ماہرین قانون چیف جسٹس کی حمایت میں سامنے آگئے۔ سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ سب سے اونچی آواز گدھے کی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے پاس کوئی مواد نہیں ہوتا۔ وتیرہ بنتا جارہا ہے کہ اونچا بولیں گے تو دوسرے کی سمجھ داری پر مبنی آواز پر حاوی ہو جائیں گے۔ جتنی مرضی ججز پر کیچڑ اچھالیں، ججز پر ایسی تنقید سے فرق نہیں پڑتا۔ راجہ خالد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ججز پر ایسے حملے انتہائی شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، جو جج پی ٹی آئی کی ڈکٹیشن اور مرضی پر نہیں چلتایوتھیا بن جاتا ہے اور اس کا مقدر گالم گلوج بن جاتا ہے۔