لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر نے جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا پرویز الٰہی کو دیا گیا ریلیف قانون کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے، سنگل بنچ کا فیصلہ انہی اصولوں پر ہے جو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے دئیے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے کہا سنگل بنچ نے فیصلے میں مانگی گئی استدعا سے بھی تجاوز کیا، سنگل بنچ نے درخواست میں کی گئی استدعا کے مطابق ہی ریلیف دیا۔