لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میںبین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاءنے جڑانوالہ واقعہکی شدید مذمت کی اور ایسے واقعات سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کانفرنس کی صدارت کی جس میں ندیم کامران، مولانا محمد عاصم مخدوم،سلیم شاکر،کاشف نعمت اور مذہبی سکالر اعجاز آزاد نے خطاب کیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔