پشاور (اے پی پی)چارسدہ پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے2جواری گرفتار کر لیے ہیں ۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کو علاقہ تھانہ عمرزئی کی حدود میں مرغیوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ عمرزئی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 2جواری گرفتار کئے۔