• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹی پراجیکٹس: راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ کیلئے 13.4 ارب فنڈزمنظور

لاہور(آصف محمود بٹ ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں صوبائی کابینہ نے راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سیف سٹی پراجیکٹس کے لئے13.4 ارب روپے کی منظوری دے دی ،کابینہ کے 24ویں اجلاس میں 22 ایجنڈے شامل تھے جن کی منظوری دی گئی ہے۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا محکمہ داخلہ کے زیر انتظام محکمہ سول ڈیفنس کے پنجاب بھر میں کام کرنے والے 1891رضاکاروں کی ماہانہ اجرت 25ہزارسے بڑھا کر 32ہزار کرنے کی منظوری دی گئی۔ نگران کابینہ پنجاب نے محکمہ ایکسائز کے ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کی ریگولرائزیشن، ای پے کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس اور موٹر وہیکل ٹیکس پر 5فیصد ریبیٹ کی ادائیگی، ’’اب گائوں چمکیں گے‘‘ پروگرام کے لئے سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری، لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججوں کے سرکاری استعمال کی گاڑیوں کو رجسٹریشن کی سیریزLHC الاٹ کرنے اور بابا بلھے شاہ دربار کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 54کروڑ 50لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ سمیت کئی دیگر ایجنڈوں کی منظوری دے دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید