بیجنگ (اے ایف پی)چین نے دنیا میں اپنی منڈیوں کو فروغ اور بڑھاوا دینےکےلیے اسٹاک مارکیٹ پر عائد ٹیکس(اسٹمپ ڈیوٹی) نصف کردیا ہے۔ سیکورٹیز کی منتقلیوں پر اس محصول کو گھٹایا گیا ہے۔ سرکار ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا کی دوسری بڑی اسٹاک مارکیٹ پر حصص کی لین دین کرنے والوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ اس وقت چین کو اقتصادی کساد بازاری کا سامنا ہے۔