ملتان (سٹاف رپورٹر) ایکشن کمیٹی لو انکم ہاؤسنگ سکیم نیو ملتان کے زیر اہتمام محفوظ خان شجاعت کی قیادت میں اہلیان علاقہ کا ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ مدنی چوک نیو ملتان پر منعقد ہوا۔جس میں اہلیان نیوملتان،بستی ھمت اباد۔بہاری کالونی،سمیجہ آباد بستی کمہاراں کی ایک بھاری تعداد بینرز اور کتبے اٹھائے شریک ھوئے اور بجلی کے بلوں پر بھاری ٹیکسز کے خلاف زبردست نعرے بازی کی،اور چوک قزافی تا جنرل بس اسٹینڈ روڈ دو گھنٹے تک بلاک رکھا۔