اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں تاخیر کےخدشے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت کو 90 روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے اور الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے 5 اگست کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دیا جائے اور ادارہ شماریات کی 2023 کی مردم شماری کے نتائج کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔