• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سورج کے سروے کے لیے سٹیلائٹ آئندہ ماہ بھیجے گا

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم(اسرو) نے اپنے نئے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج کے سروے کے لیے سٹیلائٹ بھیجے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں اسرو نے کہا کہ ’سورج کے بارے میں تحقیق کے لیے پہلا بھارتی خلائی پروگرام ادیتیا-ایل ون کا آغاز 2ستمبر کے لیے شیڈول ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتیا کا مطلب سورج ہے اور یہ پروگرام زمین سے تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر (9لاکھ 30ہزار میل) دور خلاکے مدار ہالو ریجن کی جانب چھوڑا جائے گا جو سورج کی مکمل تصویر فراہم کرےگا۔اسرو نے بیان میں کہا کہ اس سے سورج کی سرگرمیوں اور رئیل ٹائم میں موسم پر اثرات کا جائزہ لینے میں انتہائی آسانی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید