ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور سی پی او منصورالحق رانا سے تاجر نمائندوں نے ڈی سی آفس میں ملاقات کی ،اس موقع پر ضلع میں امن و امان اور کرکٹ میچ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرکٹ میچ کے حوالے سے تاجر برادری کا کاروبار متاثر نہیں ہونے دینگے۔تاجر برادری اور سول سوسائٹی کیلئے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔عمر جہانگیر نے کہاکہ بجلی بلوں کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات حکومت تک پہنچائیں گے تاہم احتجاج کی آڑ میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔سی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میپکو تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاجر برادری کا قیام امن کیلئے مثالی کردار ہے۔ ایشیا کرکٹ کپ میچ کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رہے گی۔