پشاور (لیڈی رپورٹر)شیر گڑھ مردان کے رہائشیوں نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت آصف اور اسکے رشتہ داروں نے کی جبکہ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مالک جائیدا دنوید سکنہ نواب کلے جسکی 22کنال اراضی ہمارے پاس تقریباً 60سالوں سے تھی اور اس اراضی پر ہم کھیتی باڑی کرتے آئے ہیں تاہم اب مالک جائیداد نے ہم سے پوچھے بغیر مذکورہ جائیداد کسی اور کو فروخت کر دی اور تھانہ کی پولیس بھی مالک جائیداد کیساتھ ملی ہوئی ہے اور اراضی پر جانے کی صورت میں ہمیں 107میں چالان کیا گیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 22کنال اراضی میں ہمیں بھی حصہ دیا جاے اور کوپر پولیس کا قبلہ درست کیا جائے اور ہمیں بے جا تنگ نہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے