اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے9مئی واقعات کے بعد درج مقدمات میں عدم پیروی پر چھ کیسز میں ضمانت خارج ہونے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں میں وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب آرڈر جاری کرینگے۔