لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے انسداد ڈینگی سرویلنس مانیٹرنگ کیلئے لٹن روڈ، جین مندر اور بیگم روڈمحلہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم اور صفائی مہم کیلئے اکٹھا کام ہوگا۔ مزید برآں کمشنر کی زیر صدارت شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے ”سمارٹ لاہور“ پر اجلاس ہوا۔ کمشنر نے کہا کہ ”شہری اپنی شکایت اپلوڈ کریں۔محکمے فوری ردعمل دیں“۔ مزید برآں اجلاس میں پی آئی سی کی بیوٹیفکیشن و ری ماڈلنگ پر بریفنگ دی گئی۔